News in Urdu

اسلامی کانفرنس میں 2 نوجوان لڑکیوں کا برہنہ احتجاج

Posted on Tuesday, September 15th, 2015 by Online Editor

اسلامی کانفرنس میں 2 نوجوان لڑکیوں کا برہنہ احتجاج

آنلی کشمیر نیوز ڈیسک۔۔۔۔۔پیرس میں منعقد ہونے والی تقریب میں مسلم خواتین کے معاشرے میں کردار کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف سرگرمیوں اور تقاریر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب کے دوران جب ایک خطیب خانگی معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے تو اچانک دو خواتین، جو کہ پہلے حجاب میں ملبوس تھیں، نے اپنے لباس اتار پھینکے اور نیم برہنہ ہو کر سٹیج پر چڑھ دوڑیں۔ دونوں خواتین نے اپنے اجسام پر مختلف نعرے بھی درج کر رکھے تھے جبکہ وہ چلا چلا کر مسلمانوں کے خلاف نعرے لگا بھی رہی تھیں۔
اخبار کے مطابق خواتین کا تعلق نام نہاد حقوق نسواں کی تنظیم Femenسے ہے جو اس سے پہلے بھی فرانس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز سرگرمیوں میں ملوثرہیہے۔ تقریب میں بیہودگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔



`

Discussion

Leave a Reply