News in Urdu

حریت میں حرارت لانے کا طریقہ

Posted on Friday, November 27th, 2015 by Online Editor

تحریر: بشیر احمد بیگ/ آنلی کشمیر
حریت (گ) نے پہلی بار عوام کو جامع اتحاد کا تحفہ دیتے ہوئے اس بات کا اعلان کر دیا کہ اب وہ دن دور نہیں جب جموں کشمیر کے تینوں خطوں میں حریت گ کا جھنڈا ایک ساتھ لہرائے گا اور دہ دن بھی قریب آئیگا جب الگ الگ والی آواز ایک ساتھ لکھن پور سے نوبرا تک جائیگی۔سُنا ہے کہ حریت کی اس حرارت میں کئی لوگوں کو گلہ بھی ہے اور شرارت بھی ہے۔کئی خوش بھی ہیں اور کئی نا خوش بھی ہیں۔کئی ایک خوشی سے رات بھر سوتے بھی نہیں ہیں اور کئی رات بھر روتے بھی ہیں۔سُنا ہے کہ آغا صاحب کو گلہ ہے کہ انکو بڈگام سے سیدھے چلہ کلان میں چلہ کاٹنے کیلئے لداخ بھیج دیا گیا ہے جبکہ نعیم خان صاحب کو جموں میںبم بم بولے والوں کے ساتھ کُشتی کیلئے کمر بستہ ہو نے حکم دیا گیا ہے۔پس زندان شبیر احمد شاہ کو سیکریٹری جنرل بنا کر انھیں سیدھے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ رابطہ کرنے کیلئے ایک بڑا مو قعہ فراہم کیا گیا۔سیدھے سادھے یوسف نقاش صاحب کو ایک باوقار خاتون کے زیر اثر لاکر ناک میں دم کر دیا گیااور دیگر کئی خواتین لیڈران کو غم زدوں کو مداوا کرنے کا موقعہ فراہم کیا گیا۔کئی ایک کو عہدہ لیا گیا اور کئی ایک کو عہدہ دیا گیا۔وہی بشیر اندرابی کو واپس شفیع ریشی کے خیمے میں رہنے کا حکم دیا گیا۔

Discussion

Leave a Reply