News in Urdu

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی حدود میں تصاویر بنانے پر پابندی عائد

Posted on Monday, November 27th, 2017 by Online Editor

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی حدود میں تصاویر بنانے پر پابندی عائد

ریاض،26نومبر/سعودی عرب حکومت نے زائرین پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی حدود میں تصاویر اور وڈیو بنانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے ۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقدس مقامات کی حفاظت اور زائرین کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے 12 نومبر کو احکامات جاری کئے اور غیر ملکی سفارت خانوں کو پابندی کے متعلق آگاہ کیا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کی سیاحتی سرگرمیاں زائرین کے لئے عبادت میں خلل کا باعث بنتی ہیں اور زائرین کو عبادت
کی حقیقی روح سے محروم کرتی ہیں۔یواین آئی

 

Discussion

Leave a Reply