News in Urdu

کانچ، بلیڈ اور کچا گوشت کھانے والا ”فرعون“

Posted on Saturday, March 26th, 2016 by Online Editor

کانچ، بلیڈ اور کچا گوشت کھانے والا ”فرعون“

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے علاقے امبابا سے تعلق رکھنے والا طاقت ور شخص، کریم حسین مقامی غریب افراد کو تفریح فراہم کرنے کے لیے ان کی فرمائش پر دانتوں سے ٹرک کھینچتا ہے، کیلیں نگلتا ہے اور کبھی کبھار کانچ کے ٹکڑوں پر ننگے پائوں چلتا ہے۔

اپنے اہل خانہ اور دوستوں میں ”فرعون“ کے نام سے معروف، کریم حسین کو بچپن ہی سے طاقت ور بننے کا شوق تھا اور اس کا دعویٰ ہے کہ قدرت نے اسے ایسی انوکھی صلاحیت سے نوازا ہے کہ وہ بڑی آسانی سے تکلیف برداشت کر لیتا ہے۔

س کا کہنا ہے کہ ’’جب میری عمر سات یا آٹھ برس تھی، تو اس وقت سے میں نے اس کام کے لیے تیاریاں شروع کردی تھیں۔ میں دودھ اور گھی پینے کے بعد شیشے کو گلاس کو توڑ کر کھا جاتا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔ میری ناشتے کی میز پر ہمیشہ تین سے چار شیشے کے کپ موجود ہوتے
ہیں۔ پھر ایک روز میں حجام کی دکان میں گیا اور وہاں رکھا بلیڈ اٹھاکر کھا گیا۔‘‘ -

’فرعون‘‘ چلتی گاڑی میں اپنا پائوں دے کر، لکڑی کے بھاری بینچز دانتوں سے اٹھاکر اور کچا گوشت کھا کر بھی ہجوم کو حیران کر دیتا ہے۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ ’’جب میرے والدین کو پتا چلا کہ میں شیشہ اور بلیڈ کھاتا ہوں اور کیلیں بھی نگل جاتا ہوں، تو وہ مجھے معاینے کے لیے مختلف ڈاکٹروں کے پاس لے گئے اور اس دوران پتا چلا کہ میں شیشہ اور دھات کسی بھی دوسرے کھانے کی طرح ہضم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔‘‘

 

’فرعون‘‘ کا کہنا ہے کہ پھر اس نے ننگی کمر اور ننگے پائوں کے ساتھ کانچ کے ٹکڑوں پر لیٹنا اور کھڑا ہونا شروع کر دیا۔

دوسری جانب اس کی زندگی کا ایک لطیف پہلو بھی ہے۔ کریم حسین کو امید ہے کہ ایک روز وہ اس قابل ہوجائے گا کہ اپنی آمدنی یتیم بچوں یا بچوں کےکینسر کے اسپتال کو عطیہ کرسکے۔

Discussion

Leave a Reply