News in Urdu

کشمیری کی مہارانی کانگڑی

Posted on Wednesday, January 25th, 2017 by Online Editor

کشمیری کی مہارانی کانگڑی

آنلی کشمیر نیوز ڈیسک
سردی کے موسم میں روایتی طرز پر کشمیرمیں کانگڑی اور فیرن کے بغیررہنا نامکمل ہے اور کشمیریوں کو کانگڑی سے اتنا ہی واسطہ اور لگاو ہے جتنا مجنون کو لیلہ سے ۔بجلی پر چلنے والے اعلی ترین گرمی دینے والے آلات موجو د ہونے کے باوجود بھی سردیوں کی مہارانی کانگڑی کی اہمیت کم نہیں ہوئی ہے۔ یہاں کے لوگ کانگڑی کو فیرن کے نیچے بڑی آسانی سے اپنے ساتھ لے جاکر اپنے آپ کو سردی سے بچاتے ہیں۔ شادی کے موقعے پر یہی کانگڑی دلہن کو بطور تحفہ دی جاتی ہے۔ کانگڑی وادی کے چند ہی مقامات پر بنائی جاتی ہے۔ چرار شریف کی کانگڑی خوبصورت ، نزاکت ، بناوٹ اور کاریگری کے اعتبارسے زیادہ مشہور ہے۔ وادی کے باہر رہ رہے کشمیری پنڈت جب بھی کشمیر آتے ہیں وہ اپنے دوستوں ، رفیقوں اور رشتہ داروں کو بطور تحفہ یہی کانگڑی پیش کرتے ہیں۔ کانگڑی کی کنڈل مٹی کی بنی ہوئی ہوتی ہے ۔ کشمیر میں اس کانگڑی کا استعمال زیادہ ہوتا ہے اور اسکی مانگ سردیوں میں زیادہ ہوتی ہے۔

Discussion

Leave a Reply