News in Urdu

کشمیر میں موسم بہار کی دھوپ کے بیچ سیلانیوں کا رش

Posted on Tuesday, April 4th, 2017 by Online Editor

Tulip Garden

سرینگر/آنلی کشمیر/موسم بہار کی کھلی دھوپ کے بیچ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک خاصی تعداد باغ گلہ لالہ اور سیاحتی مقامات پر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ رواں سال کی بھاری برف باری کے بعد اب درجہ حرارت مےں اضا فہ کے سبب سےاحوں کی اےک بڑی تعداد کشمیر میں موسم بہار مےں قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سرےنگر کے بلوار ڈ پر سےا حوں کا کافی رش دیکھنے کو ملتا ہے۔


Tulip 2

گلہ لالہ باغٹولپ گارڈن مےں مقامی اورغےر مقامی سےلانےوں کی تعداد نظر آ تی ہے۔ سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگام مےں سرما مےں ہو ئی برفیلی وادیوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری کا لطف اٹھا رہی ہے اور وہ دنیا کے خوب صورت برف سے بھرے ڈھلانوں پر اسکیٹنگ سے مزے لے رہے ہیں۔ گلمرگ میں سیاحت سے جڑے افراد میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے اور وہ خاصی تعداد میں آئے ہوے سیلانیوں کا دل کھول کر استقبال کر رہے ہیں۔ مرکبان اور برف سلیج چلانے والے طبقہ کا کہنا ہے کہ موسم بہارمیں سیلانیوں کی آمد ان کیلئے آمدنی کا ایک بہترین ذریعہ ہوتا ہے جہاں سیلانی قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہی وہ کشمیر کی دستکاری سے متاثر ہوکر خوب خریدادی کرتے ہے۔


Tulip 3

پہلگام اور سونہ مرگ میں بھی ان دنوں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد قدرت کے نظاروں سے لطف اندو ز ہو رہے ہیں اور وہ زمین پر بچھی سفید چادر پر خوشی سے جھوم رہے ہیں۔یہاں سیاحت سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ سیاحتی سیزن میں یومہ اجرت پر کا م کرنے والے مزدوروں کو کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے کیونکہ ا ن لوگوں کا روز گار سیلانیوں سے جڑ ا ہوا ہی۔

تصاویر: شاہ جہانگیر، آنلی کشمیر

Discussion

Leave a Reply