وادی کشمیر واقعی زمین پر جنت ہے/ ابھیشیک بچن

Advertisement
Advertisement
- Advertisement -

سری نگر ، 17 اپریل (یو ا ین آئی) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے کہاکہ وادی کشمیر واقعی زمین پر جنت ہے اور ان کا بچپن یہیں گذرا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں دوسرے لوگ بھی کشمیر آکر یہاں اپنی فلموں کی شوٹنگ کریں گے۔ بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن جو اپنی آنے والی فلم ’من مرضیاں‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں وادی میں ہیں، نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’میں وادی واپسی پر بہت خوش ہوں۔ میرا بچپن کشمیر میں ہی گذرا ہے۔ میں کئی سال بعد یہاں واپس آیا ہوں۔ میں نے لیہہ میں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کی ہے۔ یہ پہلی دفعہ ہے کہ میں نے سری نگراور سونہ مرگ میں اپنی فلم کی شوٹنگ کی‘۔ انہوں نے کشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’میں اپنے والد (امیتابھ بچن) کے ساتھ یہاں آتا تھا۔ یہ واقعی زمین پر جنت ہے۔ میں یہاں واپس آنے پر بہت خوش ہوں۔ کشمیر ابھی بھی اتنا ہی خوبصورت ہے جتنا خوبصورت یہ پہلے تھا‘۔ فلم ’من مرضیاں‘ کے ہدایت کار انوراگ کشپ ہیں۔ ابھیشیک بچن نے امید ظاہر کی کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں دوسرے لوگ بھی کشمیر آکر یہاں اپنی فلموں کی شوٹنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا ’آپ کو یہاں موثر سہولیات مل رہی ہیں۔ انڈین فلم انڈسٹری نے کئی فلموں کی شوٹنگ کشمیر میں کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ پھر سے واپس آکر یہاں فلموں کی شوٹنگ کریں گے‘۔

Our Social Networks

join our wHATSAPP CHANNEL

Advertisement

Latest

Advertisement

Related Articles

Advertisement
error: Content is protected !!