کشمیری عوام پائدار امن و امان کےلئے کوشاں
Advertisement
Advertisement
سرینگر/ کشمیر نیوز بیورو/ اگرفردوس بروئے زمین است ہمی است ہمی ہمی است یہ مشہور جملہ مغل سلطنت کے ایک نامور بادشاہ جہانگیر نے کشمیر کے دورے کے دوران یہاں کی خوبصورتی کو دیکھ کر کہا تھا۔ آج بھی دنیا بھر میں کشمیر اپنی حُسن کی بناءپر جنت کہلایا جاتا ہے تاہم گذشتہ 3 دہائیوں سے سیاسی سطح پر حالت ٹھیک نہیں ہونے کے باعث یہاں کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہے ۔ صبح و شام اٹھتے جنازے ، ماﺅں کی اپنے جوان بیٹوں خواہ وہ جنگجو ہو، عام شہری ہو یا پھر پولیس اہلکار غرض اپنے لخت جگروں کی جدائی میں سسکیوں کی آواز نے کشمیر میں ایسے شور کی آوازیں گھونج رہی ہے جس کا سننا اب انسانیت کے حد اختیار سے بالا تر ہو تا جا رہا ہے۔ ان حالات کے باوجود آج بھی کشمیر ی عوام نے تاہم ہمت نہیں کھوئی ہے اور آج بھی ایک پائدار امن و امان کی زندگی کےلئے کوشاں ہے ۔
Our Social Networks
Advertisement
Advertisement
Advertisement

