ہند وپاک آغاز دوستی‘ کی جانب سے نئی دلی میں پُر وقار تقریب’

Advertisement
Advertisement
- Advertisement -

’ہند وپاک آغاز دوستی‘ کی جانب سے نئی دلی میںپُر وقار تقریب
اہم شخصیات کی موجودگی میں ساتواں ’پیس کلینڈر‘ جاری
بلال بشیر بٹ
سرینگر/ آنلی کشمیر/انڈیا انٹرنیشنل سینٹر نئی دلی میں ہند وپاک آغاز دوستی کی جانب سے نئی دلی میںپُر وقار تقریب جس میں اہم شخصیات کی موجودگی میں ساتواں ’پیس کلینڈر‘ جاری کردیا گیا۔ تقریب میں کئی نامور شخصیات کے ساتھ ساتھ طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کا مقصد بیان کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہندوپاک دوستی برصغیر کے امن کےلئے انتہائی لازمی ہے ۔ اس موقعہ پر مقررین نے دونوں ممالک کو امن کا پیغام دیتے ہوئے آپسی رشتوں کو استوار کرنے پر زور دیا۔ ’پیس کلینڈر‘ کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کو نزدیک لاکر نفرتوں کو مٹانا اور محبتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ’پیس کیلنڈر ‘ میں ہند وپاک کے طلباءکی جانب سے بنائے گئی تصاویر کو شائع کرنے کے سلسلے میں چھ اہم تصاویر کو چنندہ مان کر کیلنڈر کی اشاعت کےلئے چن لیا گیا۔ واضح رہے کہ کلینڈ ر کی اجرائی کی تقریب کے علاہ اس موقعہ پر ایک سمیناربعنوان‘Sharing of Hopes for Peaceful Co-existence’ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ اس سمینار میںہند وپاک کی جن سرکردہ شخصیات نے تقاریر کیں ان میں معروف اسکالر مولانا وحید الدین خان، (اٹل بہاری واجپائی کے خاص ساتھی) سدھیندراکلکرنی، میجر جنرل ٹی کے کول ایگزکیٹو صدر ہند وپاک فوجی امن مذاکرات نے پاکستانی لفٹنٹ جنرل ہمایوں بنگاش کے پیغام کو پڑھ کر حاضرین کو سنایا قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ میجر جنرل ایم اے نائیک، سینئر صحافی حسن لسکر، برگیڈئر انیل ملہوترانے بھی خطاب کیا۔ ’پیس کلینڈر‘ میں جن 12 اہم شخصیات کے پیغامات موجود ہےں ان میںہندوستان کے مولانا وحید الدین خان، نندیتا داس، میجر جنرل ٹی کے کول، پروفیسر ہپی مون جیکب، رانا صفوی، راج گوپا پی وی اور پاکستان کے مہمل سرفراز، حسین نقی، امرناتھ رندھاوا، ڈاکٹر اشوک کمار، ڈاکٹر رخسانہ دیوڈ اور عائشہ جلال ہیں۔ اس موقعہ پر کنوینر دیویکا متل اور روی نتیش نے بتایا کہ’ہند وپاک آغاز دوستی‘ کے تحت آج تک دونوں ممالک کے سات ہزار طلبا کو امن کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کےلئے 25 امن اجلاس ہندو پاک میں منعقد کئے گئے۔

Our Social Networks

join our wHATSAPP CHANNEL

Advertisement

Latest

Advertisement

Related Articles

Advertisement
error: Content is protected !!