ٹیم انڈیا کی ہار:کھلاڑیوں اور پنڈت نہرو کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے / محبوبہ مفتی

Advertisement
Advertisement
- Advertisement -

بلال بشیر بٹ
سرینگر/ آونلی کشمیر/کرکٹ عالمی کپ کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کو نیوزلینڈ کے ہاتھوں غیر متوقع ہار پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ریاست جموں کشمیر کی سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا کہ یہ امر غیر منصفانہ ہے کہ کرکٹ عالمی کپ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کے باوجود کھیل میں ہار اور جیت کے فلسفہ کو نظر انداز کر کے کچھ مخصوص کھلاڑیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں چائے کہ ہم ہر جیت کو خوشی اور ہر ہار کو شرافت سے تسلیم کریں۔ اپنے ٹیوٹ کے آخر میں پی ڈی پی صدر محبوبی مفتی نے کسی بھی سیاسی شخصیات کا نام لئے بغیر کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ہمیںپنڈت جواہر لال نہرو کو بھی ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چائے۔ واضح رہے مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈ مسٹر امت شاہ نے حالیہ دنوںاپنے کشمیر دورے کے بعد پارلیمنٹ میں جواہر لال نہرو کو کشمیرمسئلہ کو اقوام متحدہ میں لیجانے پر انہیںکشمیر کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔قابل ذکر ہے بھارتی کرکٹ ٹیم کو نیوزلینڈ کےخلاف ملی ہار کیساتھ ہی ٹیم انڈیا عالمی کپ کرکٹ سے باہر ہوگئی جس کے نتیجے میں مایوس شایقین نے سوشل میڈیا پر چند کھلاڑوں کو ہار کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا جارہاہے۔

Our Social Networks

join our wHATSAPP CHANNEL

Advertisement

Latest

Advertisement

Related Articles

Advertisement
error: Content is protected !!